0

وزیراعظم نےبجلی کی چوری کرنے والوں بارے بڑا فیصلہ کرلیا، شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی چوری میں کمی اور ٹرانسمیشن لائن کے حوالے سے فیصلے کیے گئے ہیں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہماری برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ دو ماہ کی اجتماعی کوششوں سے معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سگریٹ سے متعلق ٹریک اینڈ ٹریس رپورٹ کل آئی، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا معاہدہ 2019 میں ہوا، پہلے مرحلے میں صرف سگریٹ شامل تھے بعد میں کھاد، چینی اور دیگر شعبے شامل کیے گئے۔شہباز شریف نے کہا کہ مشاورت سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 2019 سے آج تک کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے آپریشن کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاملے پر کمیٹی 72 گھنٹے میں رپورٹ دے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ سیمنٹ فیکٹری مالکان اچھے لوگ ہوں گے، فیکٹری مالکان سے کہا گیا کہ یہ سسٹم اپنے پیسوں سے لگائیں۔ کیا یہ دھوکہ تھا؟شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ مشترکہ کوششوں سے معیشت کے اس جہاز کو کنارے لگائیں گے، ایف بی آر اربوں کماتا ہے، یہ رقم قومی خزانے میں ضرور آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے بڑی بے ایمانی کیا ہوگی کہ معاہدے میں جرمانے کی کوئی شق شامل نہیں کی گئی، ٹریک ٹریس سسٹم جیسا ٹھیکہ اپنی زندگی میں نہیں دیکھا، واجبات لینا ایف بی آر کا کام ہے، وہ کہہ رہے ہیں۔ پیسے خود لے گئے. سعودی عرب اور دیگر ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے ٹیکس ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں