0

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر گورنر، وزیراعلیٰ سندھ نے معزز مہمان کو الوداع کیا۔ وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے بھی ایرانی صدر کو الوداع کیا۔ انہوں نے پاکستان میں صدر مملکت، آرمی چیف اور وزیراعظم سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ ایران کے صدر نے سینیٹ کے چیئرمین اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سے بھی ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کہ شارع فیصل جو کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کی گئی تھی کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل اور ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق شاہین قائدین روڈ سے نمائش کی طرف آنے والی سڑک کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، ضیاء الدین احمد روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ضیاء الدین احمد روڈ سے شاہین کمپلیکس جانے والی سڑک بند ہے، میٹرو پول سگنل سے پی آئی ڈی سی تک جانے والی سڑک اور مین روڈ بند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں