0

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ دورہ برطانیہ، پرتپاک استقبال،کھیل کے میدان سے شائقین کیلئےاہم خبر آگئی

لندن۔(ارشد محمود )پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ دورہ برطانیہ پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی۔ پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستانی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا لندن ہیتھرو ایئرپورٹ آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ندا ڈار کی کپتانی میں 17 رکنی ٹیم برطانیہ میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچیز کھیلے گی ۔اس موقع پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کے پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کے لیے ہمیں اپنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔ہائی کمشنر نے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کیلئے دورہ برطانیہ میں بہترین کارکردگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں