0

پولیس موبائل نے 8 سالہ لڑکے کو کچل دیا

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں پولیس کی گاڑی کی ٹکر سے 08 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں 8 سالہ بچے کو پولیس موبائل نے کچل دیا، حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ جبکہ جاں بحق لڑکے کی شناخت ریحان کے نام سے ہوئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا۔ریحان گلی میں سائیکل چلا رہا تھا کہ تیز رفتار پولیس موبائل نے اسے کچل دیا۔ حادثے کے بعد گلی میں موجود لوگ بچے کے گرد جمع ہوگئے اور پولیس وین اور ریحان کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ واقعہ پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا جس کے بعد پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ لواحقین کے احتجاج کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں