0

مسافروں کے تحفظ کے لیے ہر مسافر گاڑی میں ایک سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا بیان آگیا

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا جب کہ چیک پوسٹ پر بسوں کی بھی چیکنگ کی جائے گی۔ مسافر بسوں کو 15 سے 20 منٹ سے زیادہ نہ روکا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ٹرانسپورٹرز کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے اپنے تحفظات اور مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے ٹرانسپورٹرز کو ان کے جائز مسائل سے آگاہ کیا۔ واضح یقین دہانی کرائیا نسداد اسمگلنگ آپریشن جاری ہے اور مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی اور گاڑیوں کی چیکنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے تاہم شاہراہوں کو بند کرنا غیر قانونی اقدام ہے اور اگر شاہراہیں بند کرنے سے عوام کو تکلیف ہو رہی ہے۔ پھر قانون حرکت میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیویز اور پولیس اہلکار انسداد اسمگلنگ میں تلاشی کے مجاز نہیں ہوں گے۔ صوبائی حکومت نے مسافروں کی حفاظت کے لیے ہر مسافر گاڑی میں سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں