0

سعودی وفد آج پاکستان پہنچے گا، 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا۔ بڑے سودے ہونے کا امکان ہے۔ سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا۔ وفد میں سعودی عرب کی کاروباری، تجارتی اور سرمایہ کاری کی شخصیات شامل ہیں۔ یہ وفد سعودی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر پاکستان کا دورہ کر رہا ہے جس میں 30 سے ​​زائد کمپنیوں کے سی ای اوز بھی شامل ہوں گے۔پاکستان کا دورہ کرنے والے وفد میں آئی ٹی، میرین، کان کنی، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، فارماسیوٹیکل، ایوی ایشن، فنانس، زراعت، ٹیلی کمیونیکیشن، کنسٹرکشن، لاجسٹک سروسز، پراپرٹی ڈویلپرز، ریٹیلرز اور دیگر کمپنیوں کے سربراہان شامل ہیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالر تک کے معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں