0

عالیہ ریاض اور علی یونس کی شادی، ویڈیو سامنے آگئی

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس 13 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تاہم اب دونوں کی شادی کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت سابق کرکٹرز اور ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔شادی کی تقریب لاہور کے مقامی فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن نے سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہے جب کہ دولہا نے سفید قمیض کے اوپر آف وائٹ کوٹ پہن رکھا ہے۔سوشل میڈیا صارفین جوڑے کو ان کی شادی پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔شادی کی تقریب میں سلیکٹر وہاب ریاض، سابق کرکٹرز انضمام الحق، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، مصباح الحق، کامران اکمل، عمر اکمل، عبدالرزاق، عمران نذیر، محمد یوسف، مشتاق احمد، پی سی بی کے سابق کپتان اور دیگر نے شرکت کی۔ چیئرمین رمیز راجہ اور قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں