0

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے دونوں ممالک کے درمیان رقم کی منظوری کے بعد اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے تحت پاکستان کے لیے 1.10 بلین ڈالر کی حتمی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اسٹینڈ بائی انتظام کا معاہدہ مکمل ہو گیا۔پاکستان کے حوالے سے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا، جس میں پاکستان کو ایک ارب 100 ملین ڈالر فوری جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے اسٹینڈ بائی انتظام کے تحت آخری قسط کی منظوری دے دی، ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے اسی ہفتے رقم پاکستان منتقل کر دی جائے گی۔اس رقم کی منظوری کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالرز کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ مکمل ہوگیا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اس حوالے سے باضابطہ اعلامیہ جاری کرے گا جو بعد میں جاری کیا گیا۔اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ایگریمنٹ کے تحت پاکستان کو 3 بلین ڈالر ملنا تھے لیکن آئی ایم ایف سے پاکستان کو پہلے ہی 1.9 بلین ڈالر مل چکے ہیں۔اجلاس میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کیا۔آئی ایم ایف کے فنڈز منتقل ہوتے ہی 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی انتظام مکمل ہو جائے گا۔اسٹینڈ بائی انتظامات کی وجہ سے ہی پاکستان ڈیفالٹ سے بچنے میں کامیاب ہوا ہے جو پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر ہے اور ریٹنگ میں بہتری کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں