0

عمران خان اتنا کہہ دیں کہ ہم سے رابطہ کریں ہم خود ان کے پاس چلے جائیں گے، رانا ثناء اللہ نےحیران کن بات کہہ دی

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا، سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم ملک کی خاطر پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں۔ ، وہ صرف یہ کہتے ہیں کہ ہم سے رابطہ کریں اور ہم خود ان کے پاس جائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ سیاستدان اکٹھے ہوں اور ملک کو سنبھالیں، پی ٹی آئی نے ہمیں جیلوں میں ڈالا تب بھی ہم بات کرنے کو تیار تھے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیاستدان پہلے بھی اور آج بھی معاملے کو کسی سمت جانے نہیں دے رہے، جب تک ہم ساتھ نہیں بیٹھیں گے یہ مسائل جوں کے توں رہیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ملک میں سول بالادستی چاہتے ہیں، کسی ادارے سے محاذ آرائی ہمارا مقصد نہیں، اسٹیبلشمنٹ اپنے کردار سے پیچھے ہٹ جاتی ہے تو ہمیں مزاحمتی بیانیہ اپنانے کی کیا ضرورت ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانا شہباز شریف کی صوابدید ہے، یقیناً یہ فیصلہ نواز شریف کی مشاورت سے کیا گیا ہوگا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شہباز شریف کوئی بھی بڑا فیصلہ لینے سے پہلے نواز شریف سے مشورہ کرتے ہیں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ جلد جنرل کونسل کا اجلاس بلا رہے ہیں اور امید ہے کہ قرارداد کے ذریعے ہی نواز شریف پارٹی صدر بنیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ احسن اقبال چاہتے ہیں کہ سعد رفیق پارٹی کا جنرل سیکرٹری ہوں کیونکہ وہ یہ ذمہ داری پہلے بھی بخوبی نبھا چکے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے دس سال ایک منصوبے پر کام کیا پھر ان کے گلے پڑ گیا، اب اسے ختم کرنے کا معاملہ چل رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں