0

فائرنگ واقعہ ’پبلسٹی اسٹنٹ‘ نہیں تھا، ارباز خان نے وضاحتی بیان جاری کردیا

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ان کے بھائی ارباز خان نے آفیشل بیان جاری کردیا۔سوشل میڈیا پر ایک بیان میں ارباز خان نے ان خبروں کو سختی سے مسترد کیا کہ فائرنگ کا واقعہ ‘پبلسٹی سٹنٹ’ تھا۔انہوں نے کہا کہ ان کے اہل خانہ فائرنگ کے واقعے سے بہت پریشان ہیں اور وہ ملزمان کو پکڑنے کے لیے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔14 اپریل کی صبح 5 بجے 2 موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر تین راؤنڈ فائرنگ کی اور پھر دونوں افراد فرار ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں