0

ارجیت سنگھ نے ماہرہ سے معافی مانگ لی

بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے پاکستانی دنیا کی مشہور سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان سے معافی مانگ لی۔واضح رہے کہ ماہرہ خان ایمی گالا ایوارڈز کے لیے دبئی میں موجود ہیں جب کہ انہیں گزشتہ روز بالی ووڈ گلوکار ارجیت سنگھ کے کنسرٹ میں دیکھا گیا تھا۔ارجیت سنگھ اور ماہرہ خان کی ایک پیاری ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی گلوکار نے اعتراف کیا ہے کہ وہ کنسرٹ میں موجود سینکڑوں مداحوں میں ماہرہ خان کو پہچاننے سے قاصر تھے۔ارجیت سنگھ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ میں انہیں پہچاننے کی کوشش کر رہا تھا، تب مجھے یاد آیا کہ میں نے ان کے لیے ایک گانا گایا تھا، خواتین و حضرات ہمارے درمیان ماہرہ خان ہیں، جو میرے سامنے بیٹھی ہیں۔گلوکارہ نے مزید کہا کہ میں ان کی فلم کا ’ظلمہ‘ گا رہا تھا اور وہ میرے پاس کھڑی گنگنا رہی تھی اور میں نے انہیں پہچانا نہیں جس پر میں ان سے معذرت خواہ ہوں، آپ کا بہت بہت شکریہ۔اس موقع پر ماہرہ خان نے سیاہ لباس کا انتخاب کیا جس نے ان کی خوبصورتی میں اضافہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں