0

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 7 روپے تک کمی کا امکان ،عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرول 1.86 ڈالر سستا ہوکر 107.16 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈیزل کی قیمت 4.30 ڈالر کمی سے 104.76 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے کمی کا امکان ہے جب کہ پاکستان میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں