0

کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، اس کیلئے بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ ان کی کامیابی حادثاتی یا خوش قسمتی نہیں ہے بلکہ انہوں نے اس کے لیے سخت محنت کی ہے۔ایک بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے، دہلی سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ اداکارہ نے اس موقع پر اپنے کیریئر کے دوران اپنی روزمرہ کی جدوجہد، پیشہ ورانہ موازنہ اور اپنی حالیہ شادی کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ وہ اس مقام تک آسانی سے نہیں پہنچ پائے تھے اور پھر انہیں ایسی فلمیں ملیں جو مشکل تھیں کیونکہ وہ مختلف قسم کی تھیں۔واضح رہے کہ تاپسی نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ڈنکی میں کام کرکے کافی شہرت کمائی تھی۔یاد رہے کہ تاپسی پنو نے مارچ 2024 میں ڈنمارک کے بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بوئے سے شادی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں