0

اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں عاطف اسلم اور اہلیہ کی شرکت

نادان: دنیا کے مشہور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھی ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں پرفارم کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اننت امبانی اور ان کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا لندن میں آغاز ہوگیا ہے جس میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھی اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ہمراہ شرکت کی۔یحییٰ شاٹس نامی ایک فوٹوگرافر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ سارہ کی چند تصاویر پوسٹ کی ہیں اور اس کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ تصاویر اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریب میں شرکت کے دوران لی گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں