0

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

لاہور: پاکستان کے نامور گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ‘زمانہ’ نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔گلوکار نے عید کے موقع پر اپنا نیا گانا سوشل میڈیا پر ریلیز کیا اور مداحوں کو اس کا بے صبری سے انتظار تھا۔نیا گانا ‘زمانہ’ ڈاکٹر طارق مرزا نے لکھا ہے جب کہ اسے سلامت علی خان نے ترتیب دیا ہے۔سجاد علی نے گانے کے لیے خوبصورت دھن ترتیب دینے پر سلامت علی خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔سوشل میڈیا پر گلوکار کے مداح اس گانے کو پسند کر رہے ہیں اور اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں