0

نئے قرض کیلئے مذاکرات، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

واشنگٹن: آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے نئے قرض کے لیے مذاکرات طویل اور مشکل ہوسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیوا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو ابھی بہت سے مسائل حل کرنے ہیں۔کرسٹیلینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے نیا قرضہ لینے پر آمادہ ہے، تاہم پاکستان میں ابھی بہت سے مسائل حل ہونے ہیں، پاکستان میں ٹیکسوں کے حوالے سے مزید شفاف ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان نے موجودہ آئی ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، اور پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، لیکن پاکستان کے لیے نئے قرض کے لیے بات چیت طویل اور مشکل ہو سکتی ہے۔خیال رہے کہ پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے نیا قرض لینے واشنگٹن پہنچ گیا ہے، پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے نئے قرضہ پیکج کی درخواست کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں