0

بادل برسیں گے یا سورج قہر ڈھائے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

لاہور اور کراچی میں گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سورج کی تیز شعاعوں نے شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ کردیا، موجودہ ریکارڈ 25 ڈگری سینٹی گریڈ، 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ . ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں جب کہ لاہور فضائی آلودگی کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 225، ڈی ایچ اے فیز 8 میں 222، امریکی قونصلیٹ میں شرح 254، سید مرات علی روڈ پر فضائی آلودگی کی شرح 176 ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں گرمی کی لہر جاری ہے، موسم صاف، سورج چمک رہا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کی ہوا کا معیار بہتر ہے، کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 19ویں نمبر پر آگیا، کراچی پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے، جب کہ آلودہ کی مقدار ہوا میں ذرات کو 80 پارٹیکیولیٹ میٹر پر ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں