0

ڈیل کرنا اب کسی کے لیے بھی ممکن نہیں رہا عمران خان نے ڈیل کی تو وہ شہباز شریف بن جائیں گے، فواد چوہدری نے بڑے راز سے پردہ چاک کردیا

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان ڈیل کریں گے تو وہ شہباز شریف بن جائیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ڈیل کرنا اب کسی سے ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے بھی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کرنا ممکن نہیں، اگر انہوں نے ڈیل کی تو انہیں نقصان ہوگا اور وہ شہباز شریف بن جائیں گے۔ فواد چوہدری کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیل نہیں ہونی چاہیے بلکہ بات کرنی چاہیے، ہم نے آئین پاکستان کے ساتھ ڈیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی آچکی ہے، اب کوئی کسی سے ڈیل نہیں کرسکتا، انتخابی نتائج سے سب کچھ واضح ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں