0

مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، رانا ثناء کاحیران کن بیان آگیا

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، بات کریں گے، عزت دیں گے، وہ ہمارے ساتھی رہے ہیں۔وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے مولانا فضل الرحمان سے آج کراچی میں ہونے والی ملاقات کے حوالے سے کہا کہ مولانا سے بات کروں گا، ماضی میں بھی ایسا ہوا ہے، نواز شریف اور شہباز شریف سے ان کے ذاتی تعلقات ہیں۔رانا ثناء نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی بات کو سمجھنے کی کوشش کریں گے اور ان کی بات کی وضاحت کریں گے، معاملہ خوش اسلوبی سے حل کریں گے۔وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا، مولانا فضل الرحمان سے بات ہوتی رہی ہے اور کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں