0

جے یو آئی آج کراچی میں پاور شو کرے گی

کراچی: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) آج کراچی میں پاور شو کرے گی، مولانا فضل الرحمان جلسے سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) آج کراچی میں پاور شو کرے گی، جے یو آئی سندھ کے تحت عوامی اسمبلی کے نام سے اجلاس ہوگا۔جے یو آئی کا اجلاس کوریڈور 3 پر مزار قائد کے سامنے ہوگا، مولانا فضل الرحمان جلسے سے خطاب کے لیے کراچی پہنچ گئے۔جے یو آئی کا جلسہ شام 4 بجے شروع ہوگا، سندھ بھر سے جے یو آئی کے کارکن پہنچیں گے، جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں