0

شاہ رخ خان نے دلجیت دوسانج کو بہترین انڈین اداکار قرار دیا، امتیاز علی کا انکشاف

ممبئی: شاہ رخ خان کے پنجابی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کے لیے تعریفی الفاظ نے اداکار کو حیران کردیا۔فلم ‘امر سنگھ چمیکلا’ کے اداکار دلجیت دوسانجھ، پرینیتی چوپڑا اور فلمساز امتیاز علی نے ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ میں شرکت کی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے امتیاز علی نے انکشاف کیا کہ ایک بار شاہ رخ خان نے ان سے کہا تھا کہ اس ملک میں اگر کوئی بہترین اداکار ہے تو وہ ان کا دلجیت پاجی ہے۔دلجیت دوسانجھ ڈائریکٹر کے انکشاف سے حیران رہ گئے جب کہ پرینیتی چوپڑا نے اس تبصرے کی تعریف کی۔اس موقع پر امتیاز علی نے یہ بھی کہا کہ اگر دلجیت دوسانجھ فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ کے لیے راضی نہ ہوتے تو یہ فلم نہیں بن سکتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں