0

یہ صرف نذرانہ ہے، فائرنگ کے بعد سلمان خان کو نئی دھمکی مل گئی

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے افراد کا تعلق گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گینگ سے تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 14 اپریل کو ممبئی میں سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کرنے والے افراد کی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کا تعلق گینگسٹر لارنس سے ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ دونوں افراد ٹوپیاں پہنے ہوئے تھے اور بیگ اٹھائے ہوئے تھے۔ مزید برآں، کلپ میں انہیں سلمان خان کی رہائش گاہ کی طرف فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے قبل دونوں ملزمان نے سلمان خان کی رہائش گاہ کے اردگرد کے علاقے کو چیک کیا تھا جب کہ فائرنگ کے بعد دونوں افراد ممبئی چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں