0

چیئرمین پی سی بی کا بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کا فیصلہ،کھیل کے میدان سے شائقین کیلئےاہم آگئی

قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کی مشاورت سے بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم ایک بار پھر قومی ٹیم میں شامل ہیں۔ قیادت کی ذمہ داری دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تمام سلیکٹرز نے گزشتہ رات ہونے والی میٹنگ میں بھی بابر اعظم کے نام کی سفارش کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے نام کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے، بابر اعظم کے قریبی ذرائع نے بھی انہیں دوبارہ کپتان بننے کا مشورہ دیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے بابر اعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ تاہم ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں