0

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے

سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں