0

پاک نیوزی لینڈ پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کو سیریز میں پاکستان کے خلاف دو ایک کی برتری حاصل ہے۔ لاہور میں بارش کے باعث مہمان ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن ممکن نہ ہو سکا۔واضح رہے کہ چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔فخر زمان کی 61 رنز کی اننگز بھی رائیگاں گئی، صائم ایوب 20، کپتان بابر اعظم 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔عثمان خان 16 رنز بناسکے، شاداب خان 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، افتخار احمد نے 23 رنز بناسکے، عباس آفریدی ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے، اسامہ میر کو 5 رنز پر جمی نیشم نے بولڈ کیا۔عماد وسیم 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں