0

خیبرپختونخوا : گندم کی سرکاری قیمت فی من 3900 روپے مقرر

خیبرپختونخوا میں گندم کی سرکاری قیمت 3900 روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کسانوں سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی۔ سرکاری سطح پر گندم کی خریداری کے لیے صوبے میں 22 مقامات پر مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ خریداری مراکز اور گوداموں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی سمیت فول پروف مانیٹرنگ سسٹم قائم کر دیا گیا، شفافیت کے لیے خصوصی ایپ بھی متعارف کرائی گئی، صوبائی حکومت نے گندم کے لیے 29 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں