0

نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر آئی پی ایل میں موقع نہ ملنے پر مایوس

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مچل سینٹنر کو آئی پی ایل میں موقع نہ ملنے پر مایوسی ہوئی۔مچل سینٹنر 2018 سے چنئی سپر کنگز کے ساتھ ہیں اور اب تک 16 میچ کھیل چکے ہیں۔نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مچل سینٹنر نے میچوں سے باہر بیٹھنے کو مایوس کن قرار دیا ہے، اس سیزن میں صرف ایک میچ دیا گیا ہے۔مچل سینٹنر کو آئی پی ایل کی وجہ سے پاکستان کا دورہ کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔اس حوالے سے مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں ہر وقت نہ کھیلنا ایک چیلنج ہے، بعض اوقات مایوسی ہوتی ہے لیکن توجہ مرکوز رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ دوسرے کھلاڑیوں کی مدد کروں، جب آپ کو موقع ملے تو آپ کو ٹیم کے لیے اچھا کرنا چاہیے، مجھے خوشی ہے کہ یہ سب ٹیم کی کامیابی کے لیے ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں