0

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر امریکا کا موقف سامنے آگیا

امریکا نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی انتخابات کے حوالے سے ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، امریکا پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ وہ محکمہ خارجہ اور سینیٹر شومر کے درمیان ہونے والی گفتگو کے بارے میں نہیں جانتے، ایسی بات چیت ضرور ممکن ہے۔ میتھیو ملر نے کہا کہ ہم پاکستان یا دنیا میں کہیں بھی ہر قیدی کو تحفظ دیکھنا چاہتے ہیں، ہر شخص قانون کے تحت تحفظ کا حقدار ہے۔پاکستان کے معاملات پر ہمارا موقف وہی ہے جو ہم پہلے بیان کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات سے متعلق ہماری کوئی حیثیت نہیں، ہم بنیادی انسانی حقوق کو برقرار دیکھنا چاہتے ہیں۔ علاوہ ازیں سعودی ولی عہد کے ممکنہ دورہ پاکستان سے متعلق سوال کے جواب میں یتھوملر نے کہا کہ وہ شراکت داروں کے درمیان سفارتی تعلقات کی حمایت کرتے ہیں، میں سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے سفارتی مصروفیات معمول کی بات ہے، ہم نے ایران اور پاکستان کے درمیان محدود پیمانے پر تنازعات دیکھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں