0

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم،عدالت نے فیصلہ سناد یا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی رہائش گاہ بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔واضح رہے کہ 2 مئی کو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دلائل سننے کے بعد بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔بشریٰ بی بی نے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کر دی ہے۔جیل حکام نے گنجائش کی کمی اور سیکیورٹی مسائل کے باعث جیل منتقل نہ کرنے کا موقف اختیار کیا تھا۔سماعت کے آغاز پر عدالت نے استفسار کیا کہ بشریٰ بی بی کو کب کس کیس میں سزا ہوئی؟بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ اور عدت نکاح کیس میں، توشہ خانہ کیس میں 31 جنوری اور عدت نکاح کیس میں 3 فروری کو سزا سنائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں