0

دورۂ آئرلینڈ اور انگلینڈ، قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے سلسلے میں لاہور سے دبئی پہنچ گئی۔دبئی سے ٹیم آئرلینڈ روانہ ہوگی جہاں وہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔آئرلینڈ سے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ جائے گی جہاں وہ انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔شاداب خان اور حسن علی آئرلینڈ میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے جب کہ فاسٹ بولر محمد عامر ویزے میں تاخیر کے باعث بعد میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 10 مئی کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں