0

یڈ کوچ اظہر محمود نے شکست میں بھی مثبت پہلو تلاش کرلیے

لاہور: قومی ٹیم کی چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست میں بھی ہیڈ کوچ اظہر محمود کو کئی مثبت پہلو نظر آئے۔میچ کے بعد نیوزی لینڈ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے نیوزی لینڈ سے زیادہ باؤنڈریز لگائیں، بولرز نے زیادہ ڈاٹ بالز کیں تاہم مہمان بلے بازوں نے زیادہ ڈبل رنز بنائے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس پر فکر مند ہیں اور بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔ عثمان خان نے جوش کا مظاہرہ کیا اور کچھ اچھے اسٹروکس کھیلے لیکن توقع کے مطابق اننگز نہیں کھیل سکے۔ اسے آزما کر دیکھ کر اچھا لگا۔ میں ابھی بھی تھوڑا سا تجربہ کر رہا ہوں لیکن انتخاب کرنے کے لیے ہر طرح کے ہتھیار موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں