0

شہباز شریف اور محمد بن سلمان کی ملاقات میں کیا بات ہوئی ؟جان کر آپ بھی یقین نہیں کر پائیں گے

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کی، ملاقات میں وزیراعظم نے انہیں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی وفد میں سرمایہ کاری کے ذمہ دار اہم وزراء شامل ہیں، وفد کو ساتھ لائے تاکہ فالو اپ ملاقاتیں ہو سکیں۔انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ کے بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا۔جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جلد دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ملاقات میں پاکستان میں اسلامی ترقیاتی بینک کے مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے گزشتہ دور حکومت میں اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے مختلف منصوبوں میں ایک ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر اسلامی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا۔شہباز شریف نے پاکستان میں سیلاب کے بعد کی بحالی میں اسلامی ترقیاتی بینک کی معاونت کو سراہا اور اس سلسلے میں ڈاکٹر الجاسر کی ذاتی مدد اور قائدانہ کردار کا اعتراف کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں