0

شاہد آفریدی کا تنقید کرنے والوں کو واضح پیغام

سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی ان دنوں سوشل میڈیا پر تنقید کے حوالے سے خبروں میں ہیں تاہم سابق کپتان نے اپنے ناقدین کو ایک پیغام دے دیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی جن کے مداحوں کا ایک وسیع حلقہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی موجود ہے اور سوشل میڈیا پر سرگرم رہتے ہیں، ان دنوں تنقید کے حوالے سے خبروں میں ہیں، تاہم اب انہوں نے اپنے ناقدین کو پیغام دیا۔کراچی کے بلوچ مجاہد اسٹیڈیم میں رمضان فٹبال ٹورنامنٹ دیکھنے آئے شاہد آفریدی نے اس موقع پر غیر رسمی گفتگو کی اور کہا کہ میں محبت کرنے والا آدمی ہوں اور محبت کروں گا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھ پر جتنی بھی تنقید کی جائے میں تنقید کرنے والوں کو کوئی جواب نہیں دوں گا۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی گزشتہ دنوں ایک سیاسی جماعت کے حوالے سے تنقید کی زد میں ہیں اور اس حوالے سے کئی آراء سامنے آرہی ہیں۔شاہد آفریدی نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر ایک پیغام بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ وہ میرے نام سے جعلی پوسٹس یا خبریں بنانے والوں سے بارہا درخواست کر چکے ہیں۔ اپنی توانائیاں کسی مثبت کام میں لگائیں تاکہ یہ کام کسی اور کے لیے نہیں بلکہ کم از کم اپنے لیے فائدہ مند ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں