0

بابراعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار کس کو قرار دیا؟

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل دوسرے میچ میں شکست کا ذمہ دار بلے بازوں کو ٹھہرایا ہے۔قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہم بیٹنگ میں ناکامی کی وجہ سے میچ نہیں جیت سکے، ہم بیٹنگ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔انہوں نے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کو محدود کرنے میں کامیاب رہے اور مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن ہدف حاصل نہ کر سکے۔بابر اعظم نے بیٹنگ لائن میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم درمیانی اوورز میں زیادہ رنز نہیں بنا سکے، ہمیں 179 رنز کا ہدف حاصل کرنا چاہیے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں