0

ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر قومی ٹیم پر ڈالرز کی بارش ہوگی، چیئرمین پی سی بی کا بڑا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے قذافی اسٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی 2 گھنٹے تک کھلاڑیوں کے ساتھ رہے، آفیشلز سے بات چیت کی اور کھلاڑیوں سے کھیل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ادھر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں۔چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں سے کہا کہ امید ہے آپ اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے، بغیر کسی دباؤ کے میدان میں آئیں اور سخت مقابلہ کریں، میدان مقابلہ کرتا نظر آنا چاہیے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ جیت آپ کی ہوگی اور ہار میری ہوگی، کسی کی پرواہ نہ کریں، صرف پاکستان کے لیے کھیلیں، میدان میں ٹیم ورک دکھائیں تو انشاء اللہ فتح آپ کے قدم چومے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں