0

کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے، فخر زمان

قومی ٹیم کے بلے باز فخر زمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کو بتائے بغیر پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بلے باز فخر زمان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتا ہوں لیکن کھلاڑی کو بتائے بغیر پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہارنا اچھی بات نہیں لیکن وہ ورلڈ کپ کے لیے کمبی نیشن تیار کر رہے ہیں۔فخر زمان نے کہا کہ ورلڈ کپ بڑا ایونٹ ہے اس کے لیے تیاری بھی ضروری ہے، روٹیشن پالیسی کے تحت تمام کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں