0

سلمان خان نے ریلیز سے قبل فلم ‘بڑے میاں چھوٹے میاں’ کو سُپر ہِٹ قرار دیدیا

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ اکشے کمار اور ٹائیگر شراف کی آنے والی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں سپر ہٹ فلم ہوگی۔ فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا، جب کہ فلم کے ٹریلر کو شائقین نے خوب پسند کیا، میگا اسٹار سلمان خان نے بھی ٹریلر دیکھنے کے بعد اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔اداکار نے فلم کے حوالے سے بڑی پیشین گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ‘بڑے میاں چھوٹے میاں باکس آفس پر بہت بڑی سپر ہٹ فلم ثابت ہوگی۔انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ ہدایت کار علی عباس ظفر اس فلم سے ‘سلطاناور ‘ٹائیگر زندہ ہےکے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیں گے۔سلمان خان نے علی عباس ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ امید ہے کہ اس فلم کے ذریعے آپ ہندوستان اور ہندوستان کو عید دیں گے۔واضح رہے کہ سلمان خان نے ہدایتکار علی عباس ظفر کے ساتھ ‘سلطان اور ‘ٹائیگر زندہ ہے جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا تھا، علی عباس کے ساتھ ان کی آخری فلم ‘بھارت تھی جو باکس آفس پر کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ .واضح رہے کہ اکشے کمار اور ٹائیگر شراف کی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں رواں سال 10 اپریل کو عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں