0

کرکٹ آسٹریلیا کا پاک بھارت سیریز کرانے میں پھر دلچسپی کا اظہار

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے نے کہا ہے کہ ہم پاک بھارت کرکٹ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا پسند کریں گے۔میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پاک بھارت شائقین تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نک ہاکلے نے کہا کہ ہم تمام رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔نک ہاکلے نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت کی دوبارہ میزبانی کے لیے پرجوش ہیں، اگر ہم پاکستان بھارت کرکٹ کی کسی بھی طرح مدد کر سکتے ہیں تو یہ بہت اچھا ہو گا۔انہوں نے کہا، “میرے خیال میں یہ کئی طریقوں سے انٹر سیریز کا معاملہ ہے، یہ دوسروں کا کام ہے کہ وہ انٹر سیریز کو ممکن بنائیں لیکن اگر ہم مدد کر سکتے ہیں تو ہم اسے کرنا پسند کریں گے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں