151

سونیا حسین مجھ سے حسد کرتی ہیں: اداکارہ فریال محمود

لاہور:(نیوزڈیسک) اداکارہ فریال محمود کا اپنی ساتھی اداکارہ سونیا حسین کے بارے میں کہنا ہے کہ سونیا ان سے حسد کرتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ فریال محمود نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی ، جہاں میزبان احسن خان نے پوچھاکہ آپ نے ایک پراجیکٹ میں سونیا حسین کی جگہ لی تھی اور پھر انہوں نے ایک شو میں کہا تھا کہ فریال محمود کون ہے ۔اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سونیا نے ایک نہیں دو شوز میں کہا تھا کہ وہ انہیں نہیں جانتیں ۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ سونیاحسین انہیں نہیں جانتیں لیکن میں انہیں بہت اچھی طرح جانتی ہوں ۔فریال نے انکشاف کیا کہ سونیا نے ان کے موٹاپے کا مذاق اڑایا تھا جب میں موٹی تھی جوکہ بہت غلط بات ہے اور اس پر انہیں ٹھیک ٹھاک جواب دیا ،انہوں نے کہا کہ یہ بہت پرانی بات ہوگئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں