0

الیکشن مداخلت کیس، ٹرمپ کے خلاف کارروائی نومبر کے بعد ہونے کا امکان

انتخابی مداخلت کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد ہونے کا امکان ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے کیس نچلی عدالت میں بھیجنے سے ڈونلڈ ٹرمپ کو سیاسی فائدہ ملے گا۔انتخابی مداخلت کیس میں اس بات کا امکان ہے کہ امریکی سپریم کورٹ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مبینہ طور پر حاصل کیے گئے وسیع استثنیٰ کے دعوے کو مسترد کردے گی، جب کہ اسپیشل کونسل جیک اسمتھ کو مکمل اختیار دینے سے بھی گریز کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں