0

14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا

نئی دہلی: بھارت میں 14 سالہ بہن نے اپنے 18 سالہ بھائی کو کلہاڑی کے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ میں قتل کے اس ہولناک واقعے کے بعد لڑکی نے اپنے کپڑوں سے کلہاڑی پر لگے خون کو صاف کیا اور پھر جا کر پڑوسیوں کو بتایا کہ اس نے اپنے بھائی کو قتل کیا ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر 18 سالہ بھائی کی خون آلود لاش اس کے کمرے سے برآمد کی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ بہن کو تحویل میں لے لیا گیا۔قاتل بہن کا مزید کہنا تھا کہ جب بھائی سو گیا تو میں نے درخت کاٹنے کے لیے استعمال ہونے والی کلہاڑی سے اس کے سر پر وار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں