0

غزہ میں قحط سالی سے متعلق اقوام متحدہ کی ہوشربا رپورٹ

اقوام متحدہ نے غزہ کو قحط سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس علاقے کے بعض علاقوں کے باشندے شدید بھوک اور پیاس کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال کو دیکھنا بہت مشکل ہے اور سننا اس سے بھی زیادہ مشکل ہے! انہوں نے کہا کہ اس وقت غزہ کی پٹی کے کچھ علاقے شدید خشک سالی کا شکار ہیں اور یہ صورتحال تیزی سے جنوبی علاقوں کو بھی متاثر کر رہی ہے۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے جب کہ غزہ کے لیے آنے والی امداد کو شہر میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری اور پابندیوں کے باعث غزہ اس وقت شدید بحرانوں کا شکار ہے جس میں بھوک کا سنگین بحران بھی شامل ہے۔مسلسل گولہ باری اور پابندیوں کے باعث علاقے میں متاثرین کو مالی اور طبی امداد فراہم کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ غزہ میں داخل ہونے والی امداد کی مقدار میں حال ہی میں اضافہ ہوا ہے لیکن امدادی گروپوں کا کہنا ہے کہ یہ کافی نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں