0

پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر،کس نے درخواست دی ،جان کر آپ بھی یقین نہیں کر پائیں گے

لاہور کی سیشن عدالت میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔مریم نواز کے خلاف درخواست وقار علی نامی شہری نے دائر کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ کوئی شخص کسی ادارے کی وردی نہیں پہن سکتا۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔عدالت نے درخواست گزار سے تھانے کے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں