0

شادی کے پہلے دس سال ہر لڑکی لیے بہت اہم ہوتے ہیں

اسلام آباد:ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے اور اس کی تربیت میں سب سے اہم کردار اس کی ماں کا ہی ہوتا ہے اسی بات کے پیش نظر کہا جاتا ہے کہ ماں کے قدموں تلے جنت ہے۔معروف اداکارہ نے روبینہ اشرف اور فوزیہ مشتاق نے اولاد کی تربیت میں ماں کے کردار اور بحیثیت عورت گھر کی ذمہ داریوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے بتایا کہ وقت کے ساتھ ماؤں کی زندگی میں بھی بہت سے اسٹیج آتے ہیں جب میرے بچوں کی عمریں دو سے سات سال کے درمیان تھیں تو وہ وقت بے حد ذمہ داری والا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد مجھ پر بے انتہا ذمہ داریاں تھیں علیحدہ گھر تھا اس لیے اپنے گھر کے کام، سسرال والوں کو دیکھنا، شوہر کا خیال رکھنا اور بچے کے بعد اس کی پرورش نے مجھے بہت مصروف رکھا۔روبینہ اشرف نے کہا کہ کسی بھی لڑکی کیلئے شادی کے پہلے دس سال مسلسل محنت اور کامیابی سے گزارنا آپ کی انویسٹمنٹ ہے جس کے بعد آپ کو اس کا پھل ملنا شروع ہوجاتا ہے۔فوزیہ مشتاق نے بتایا کہ بحیثیت شوبز اداکارہ کے ہم سب نے نے پالے ہیں سب کا ایک ہی تجربہ ہے لیکن زندگی میں پیش آنے والے واقعات ذرا مختلف ہوتے ہیں لیکن وقت کے ساتھ سب مینج ہوجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں