0

عالیہ بھٹ کو نظرِ بد لگنے کا ڈر

بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ عالیہ بھٹ کا میٹ گالا منظر ختم نہیں ہوا۔اس حوالے سے بہت سی دلکش اور خوبصورت تصاویر اور تفصیلات اب بھی سامنے آ رہی ہیں۔بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے میٹ گالا 2024 میں معروف ڈیزائنر سبیاساچی کی 9 گز کی ساڑھی میں شرکت کی، جس میں خوبصورت ہاتھ کی کڑھائی والے پھول تھے۔اداکارہ کے لباس اور میک اپ کی تصاویر آج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور اب ان ہی تصاویر سے مداحوں نے کچھ نیا دریافت کیا ہے۔پہلے روز یہ کالا ٹِکا اداکارہ کی نظروں پر جمی نظروں کی وجہ سے مداحوں کی نظروں سے اوجھل رہا تاہم اب مداحوں نے میٹ گالا کی تصاویر کو زوم کرکے ڈھونڈ لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں