0

ہیرا منڈی میں غلط تاریخ بیان کرنے پر تنقید، سوناکشی سنہا نے خاموشی توڑ دی

ممبئی: سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ پر غلط تاریخ بتانے پر شدید تنقید نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کو خاموشی توڑنے پر مجبور کردیا۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے کہ ‘ہیرا منڈی’ نے تاریخ کو غلط بیان کیا ہے، جس پر اب سوناکشی سنہا کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ایک حالیہ انٹرویو کے دوران سوناکشی سنہا نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے ویب سیریز کی کہانی کو فرضی قرار دیا۔سیریز میں فریداں کا کردار ادا کرنے والی سوناکشی سنہا نے کہا کہ ہم نے کب کہا کہ یہ اصل تاریخ بتائے گی، ہیرا منڈی لاہور کی ایک جگہ ہے، لیکن ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہم اس کی تاریخ میں جائیں گے۔ جی، سنجے لیلا بھنسالی ایک فنکار ہیں جنہوں نے آپ کو افسانوی دنیا دکھائی۔سوناکشی سنہا نے کہا کہ ویب سیریز افسانہ ہے اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں ہیرا منڈی کے ساتھ ایسا سلوک کرنا چاہیے جیسا کہ ہم دوسری فلموں سے کرتے ہیں اور ان سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔نیٹ فلکس سیریز میں سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، منیشا کوئرالا، سنجیدہ شیخ، ریچا چڈھا، فردین خان، شیکھر سمن اور ان کے بیٹے ادیان سمن اور طحہ شاہ شامل ہیں۔سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی شرمن سیگل کو ویب سیریز میں ان کی غیر متاثر کن کارکردگی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس نے ‘عالم زیب’ نامی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں