0

تیز رفتار بس 25 فٹ گہرے گڑھے میں جا گری، ویڈیو وائرل

غازی آباد: اتر پردیش میں تیز رفتار بس 25 فٹ گہرے گڑھے میں جا گری، جس کے سبب بس میں موجود 24 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔وائرل کلپ دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز رفتار بس مصروف ایکسپریس وے پر بائیں جانب مڑتے ہوئے سڑک سے نیچی کی طرف گر رہی ہے، بس کو سڑک کے اطراف میں نصب ریلنگ سے ٹکرا کر گہرے گڑھے میں گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ دہلی میرٹھ ایکسپریس وے پر اس وقت پیش آیا جب بس اتر پردیش میرٹھ سے دہلی کی طرف جارہی تھی، بس ڈرائیور کا کہنا ہے کہ وہ اسٹیئرنگ پر کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا اور اس کے نشے میں ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں۔بس ڈرائیور پردیپ نے پولیس کو بتایا کہ وہ سمجھ نہیں پایا کہ اس نے اسٹیئرنگ پر کنٹرول کیسے کھو دیا۔ اس نے کہا وہ نشے میں نہیں تھا،ڈی سی پی نے بتایا کہ تمام زخمی مسافروں کا تعلق بجنور ضلع سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں