0

اگلے 36 گھنٹے اہم، گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے اگلے 36 گھنٹوں کے دوران گریٹر حیدرآباد کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے، اس سلسلے میں محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے گریٹر حیدرآباد کے لیے الرٹ وارننگ جاری کی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کے بعض علاقوں میں بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں قدرے کمی آئی ہے۔شہر کے کچھ حصوں میں کل رات، حیات نگر، بی این ریڈی، اوپل، ناگول، ایل بی نگر، دلسکھ نگر، ونستھلی پورم، کرمانگھاٹ، ملک پیٹ، چارمینار، مہدی پٹنم، سر نگر اور دیگر مقامات پر منگل کو بارش ہوئی۔ صبح ہلکی ہلکی بارش ہوئی۔دوسری جانب سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ ہفتے مملکت کے مختلف علاقے بارش کی لپیٹ میں آجائیں گے۔ بعض مقامات پر گردو غبار بھی چھا جائے گا۔سعودی خبر رساں ایجنسی اخبار 24 نے محکمہ موسمیات کے قومی مرکز کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ 11 مئی تک جازان، عسیر، الباحہ، ریاض اور مشرقی علاقے کے کئی علاقوں میں بارش کا قوی امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں