0

مانچسٹر ایئرپورٹ پر مسافروں کی لمبی قطاریں، وجہ سامنے آگئی

مانچسٹر: مانچسٹر ایئرپورٹ پر بارڈر فورس کے نظام میں خرابی کے باعث مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ بارڈر فورس کو قومی سطح پر اس تکنیکی مسئلے کا سامنا ہے، مسافروں کی مینوئل امیگریشن کی جا رہی ہے۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق مانچسٹر ایئرپورٹ پر سسٹم کی خرابی کو دور کرنے کے لیے کام جاری ہے۔گزشتہ دنوں برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ کو طیارے میں بم کی اطلاع پر عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا جس کے باعث موقع پر موجود مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں