0

لائیو کوریج کے دوران خاتون صحافی کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

اسپین :اسپین میں لائیو کوریج کے دوران خاتون صحافی کو ہراساں کرنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کی خاتون صحافی ایزابالڈو کو میڈرڈ میں ڈکیتی کی واردات کی لائیو رپورٹنگ کے دوران ایک شخص کی جانب سے ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔جس وقت یہ واقعہ رونما ہوا اس موقع پر اسٹوڈیوز میں موجود میزبان نے صحافی سے ہراسانی کی تصدیق کرتے ہوئے اس شخص کو کیمرے میں لانے کا کہا تاہم کیمرے پر بھی ہراساں کرنے والے شخص کو کسی شرمندگی کا سامنا نہیں ہوا۔ہراسگی واقعے کو ہسپانوی ٹی وی چینل نے ناقابل برداشت قرار دیا ہے، جبکہ لیبر منسٹر کا کہنا ہے ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی۔اس سے قبل امریکا میں ایک واقعہ رونما ہوا تھا جس میں رپورٹنگ کے دوران سامنے آنے والے تماشائی کو خاتون صحافی نے سبق سکھا یا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔امریکی ریاست لاس ویگاس میں آئس ہاکی میچ کے دوران امریکی ٹی وی کی خاتون صحافی سمانتھا ریویرا لائیو ٹی وی پربات کررہی تھیں اس دوران وہاں موجود ایک شخص نے کیمرے کے سامنے آنے کی کوشش کی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون صحافی نے اس دوران اپنی نظریں کیمرے پر ہی رکھیں اور اس شخص کو اپنے دوسرے ہاتھ سے کیمرے کے سامنے آنے سے روک دیا۔بعدازاں خاتون صحافی نے سوشل میڈیا پر اس واقعے سے متعلق بھی بتایا۔سمانتھا ریویرا نے لکھا کہ ’سنو! مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کس ٹیم کے لیے چیخ رہے تھے، جب میں کام کررہی ہوں تو میرے سامنے سے ہٹ جائیں اور اس بات کا احترام کریں کہ میں یہاں اپنا کام کرنے آئی ہوں۔‘خاتون صحافی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل خوب وائرل ہوئی اور صارفین بھی سمانتھا ریویرا کے اقدام کی حمایت کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں